QR CodeQR Code

قوم کو احساس کمتری سے باہر آنا ہو گا، جسٹس ابراہیم ضیاء

4 Jan 2017 10:04

آزادکشمیر یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سینئر جج کا کہنا تھا کہ اردو کو اقوام متحدہ میں عالمی زبان کا درجہ دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء نے کہا ہے کہ اردو کو اقوام متحدہ میں عالمی زبان کا درجہ دیا جائے، قوم کو احساس کمتری سے باہر آنا ہو گا۔ سپریم کورٹ پاکستان کے فیصلے نے قوم کے لئے نئی سمت کا تعین کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ کو بھی توجہ دے کر اردو میں فیصلے کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ اردو ہماری قومی زبان ہے، نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزادکشمیر یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے وائس چانسلر سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 596952

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/596952/قوم-کو-احساس-کمتری-سے-باہر-آنا-ہو-گا-جسٹس-ابراہیم-ضیاء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org