0
Wednesday 4 Jan 2017 20:55

سول، ملٹری بیورو کریسی اور سیاسی اشرافیہ نے جمہوریت پسند عوام کو بے اختیار بنا رکھا ہے، میاں رضا ربانی

سول، ملٹری بیورو کریسی اور سیاسی اشرافیہ نے جمہوریت پسند عوام کو بے اختیار بنا رکھا ہے، میاں رضا ربانی
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست اپنے سفر میں اُس نہج پر پہنچ چکی ہے، جہاں جمہوریت سے انحراف وفاق کو انتشار کی جانب لے جائیگا، پاکستان کی سول، ملٹری بیورو کریسی اور اشرافیہ کنٹرولر فیکٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں جو من مانے انتخابی نتائج اور پالیسی کو رائج کرنا چاہتے ہیں، اگر ملک کو مضبوط کرنا ہے تو عوام کو با اختیار بنانا ہوگا۔ اسلام آباد میں انتخابی اصلاحات کے حوالے سے منعقد ہونیوالے سیمینار سے خطاب میں  چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جمہوری تاریخ خون اور جدوجہد سے لکھی گئی، جبکہ تبدیلی ووٹ سے ہی لائی جاسکتی ہے، جب تک عوام کو یہ احساس نہیں دلایا جاتا کہ پارلیمان انکا ہے، اس وقت تک جمہوریت کا معیار بہتر نہیں ہوگا، اگر الیکشن کمیشن اپنے اختیارات خود استعمال نہ کرے اور اس سلسلہ میں عدلیہ اور فوج کی جانب دیکھے تو پھر اس میں قوانین کا کوئی قصور نہیں، قوانین چاہے جتنے بھی موثر ہوں اگر ان پر عملدرآمد نہیں ہوگا، تو وہ کتاب کی زینت بن کر لائبریری میں پڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ملک میں سیاسی جماعتوں کو کام کرنے کا ماحول فراہم نہیں کیا گیا اور نہ ہی ملکی اداروں کو ترقی کا موقع دیا جاتا ہے، بیوروکریسی اور اشرافیہ جمہوریت میں شراکتِ اقتدار کیلئے تیار ہی نہیں، پارلیمان ہی شہریوں کے حقوق کی پاسداری کرتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ آزاد، شفاف اور جمہوری انتخابات ضروری ہیں، جب تک عوام اپنا آئینی حق استعمال نہیں کرینگے تو صرف گفتگو ہی ہو سکے گی، جبکہ حالات بد سے بدتر ہوتے چلے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 596979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش