0
Wednesday 4 Jan 2017 11:14

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو صوبے بھر میں تقرر و تبادلوں سے روک دیا گیا

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو صوبے بھر میں تقرر و تبادلوں سے روک دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو صوبے بھر میں تقرر و تبادلوں سے روک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو سندھ بھر میں تقرر و تبادلوں سے روک دیا ہے، اس حوالے سے صوبائی حکومت نے احکامات جاری کر دیئے ہیں، حکومتی احکامات کے مطابق آئی جی سندھ صوبے بھر میں تقرر و تبادلے نہیں کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے رخصتی کے بعد دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، صوبے کے کئی اضلاع میں ایس پیز اور ڈی ایس پیز کی پوسٹوں پر تقرریاں تاخیر کا شکار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 596983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش