0
Wednesday 4 Jan 2017 11:22

ڈیرہ اسماعیل خان، کوٹلی امام حسین کے قریب پولیس موبائل پر بم حملہ، خواتین سمیت 15 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان، کوٹلی امام حسین کے قریب پولیس موبائل پر بم حملہ، خواتین سمیت 15 زخمی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے سال کی پہلی دشت گردی کی واردات کے دوران پولیس وین کے قریب دھماکہ ہوا۔ جس میں 7 پولیس اہلکاروں اور خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔ ذائع کے مطابق بنوں روڈ کوٹل امام حیسن (ع) کے قریب سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا۔ زخموں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا۔ زخمی ہونے والوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ زخمی ہونے والوں میں گومل یونیورسٹی کا سیکورٹی گارڈ بھی شامل ہے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 596987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش