QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا نے کوہاٹ اور ہنگو کے 3 روزہ دورہ کا آغاز کر دیا

5 Jan 2017 00:49

دورہ کے آغاز پہ علامہ اقبال حسین بہشتی کا کہنا تھا کہ ہنگو اور اطراف کی شیعہ آبادی نے ہمیشہ فرنٹ لائن پر لڑ کر طالبان و دہشتگردوں سے ملک و قوم کا دفاع کیا اور آج داعش کے سنگین خطرے کے باوجود فورسز انہی رضاکاروں سے اسلحہ جمع کرکے، انہیں درندوں کے سامنے خلع سلاح کر رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی مسئولین نے ضلع کوہاٹ اور ہنگو کے تین روزہ دورہ کا آغاز کر دیا ہے، تاکہ علاقہ کے مختلف علماء کرام، معزز شخصیات اور تنظیمی لوگوں کیساتھ ملاقات کرسکیں۔ اس دورے کا مقصد نہ صرف مختلف شخصیات سے ملاقات کرنا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ تنظیمی و علاقائی صورتحال اور آئندہ ہونے والے صوبائی شوریٰ کے اجلاس کے انعقاد پر صلاح مشورہ کرنا بھی ہے۔ علامہ اقبال حسین بہشتی کا کہنا تھا کہ ہنگو اور اطراف کی شیعہ آبادی نے ہمیشہ فرنٹ لائن پر لڑ کر طالبان و دہشتگردوں سے ملک و قوم کا دفاع کیا ہے اور آج داعش کے سنگین خطرے کے باوجود فورسز انہی رضاکاروں سے اسلحہ جمع کرکے، انہیں درندوں کے سامنے خلع سلاح کر رہی ہیں، جو کہ ملک دشمنوں کیلئے باعث اطمینان اور ملک دوستوں کیلئے سوالیہ نشان ہے۔


خبر کا کوڈ: 597187

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/597187/ایم-ڈبلیو-خیبر-پختونخوا-نے-کوہاٹ-اور-ہنگو-کے-3-روزہ-دورہ-کا-آغاز-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org