0
Thursday 5 Jan 2017 00:04

دیامر پولیس کی کارکردگی 2016ء میں اطمینان بخش رہی، 99 اشتہاری مجرمان گرفتار

دیامر پولیس کی کارکردگی 2016ء میں اطمینان بخش رہی، 99 اشتہاری مجرمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی پولیس دیامر ڈویژن محمد شعیب خرم نے میڈیا کے سامنے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے دیامر پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ بہترین حکمت عملی کی بدولت سال کے اختتام تک دیامر کے 11 تهانوں میں کل 349 مختلف نوعیت کے کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔ دیامر کے سیاحتی مقامات بلخصوص نانگا پربت اور فیری میڈو پر سکیورٹی کے بہتر انتظامات ہوئے، جس کے سبب کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ بابوسر روڈ پر دیامر پولیس نے علاقے کے لوگوں کے تعاون سے مقامی رضاکار فورس بھی تشکیل دی، جس نے علاقے میں پرامن سیاحتی ماحول پیدا کرنے کے لئے بھرپور کردار ادا کیا۔ جس کے بدولت دیامر کے سیاحتی مقامات میں کوئی دہشت گردی کا واقعہ پیش نہیں آیا۔ اسی طرح دیامر کے حدود میں شاہراہ قراقرم پر بهی سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے۔

محمد شعیب خرم نے کہا کہ دیامر بهر میں گزشتہ سال کی نسبت 2016ء میں قانون کی رٹ انتہائی مضبوط رہی۔ تمام لاء اینڈ آرڈر مسائل کو پییشہ ورانہ انداز میں سلجهائے گئے۔ واضح رہے کہ دیا مر پولیس کسی بهی شخص کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی، اگر کسی نے قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سال گزشتہ میری سربراہی میں 99 اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے گئے، جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ اسکے علاوہ 9 فوجی بهگوڑے اور 2 عدالتی مفرور بھی گرفتار ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس خطے کو پرامن بنانے کے لیے عوام کو پولیس کے ساتھ دینے اور شرپسند عناصر سے دور رہنے کی ضرورت ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 597190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش