QR CodeQR Code

وزیراعظم پاکستان کا دورہ گلگت 13 جنوری کو متوقع ہے، فدا خان

5 Jan 2017 00:34

میڈیا کو جاری ایک بیان میں جی بی کے وزیرسیاحت نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر اور دیگر اپوزیشن جماعتیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے اقدامات سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اب عوام کو جھوٹ کے سہارے بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیرسیاحت فدا خان فدا نے گلگت سے میڈیا کو جاری ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا دورہ گلگت 13 جنوری کو متوقع ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دورہ گلگت کے موقع پر وزیراعظم اہم اعلانات کریں گے۔ ہم وزیراعظم پاکستان سے متاثرین کی امداد کے حوالے سے بات کریں گے۔ فدا خان نے مزید کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر حاجی شاہ بیگ نے اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے حقائق سے برعکس بات کی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے اپنے حالیہ دورہ چین کے موقع پر جی بی کی بھرپور نمائندگی کی ہے اور کئی اہم منصوبوں کو سی پیک میں میں شامل کرایا ہے۔ جن میں پھنڈر پاور پراجیکٹ، کے آئی یو پاور پراجیکٹ کے علاوہ گلگت چترال ایکسپرس وے بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اور دیگر اپوزیشن جماعتیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے اقدامات سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور اب عوام کو جھوٹ کے سہارے بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 597195

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/597195/وزیراعظم-پاکستان-کا-دورہ-گلگت-13-جنوری-کو-متوقع-ہے-فدا-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org