QR CodeQR Code

ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر پاکستانی قانون کے مطابق عمل درآمد کیا جائے، وسیم اختر

15 Mar 2011 22:39

اسلام ٹائمز:جماعت اسلامی پنجاب کے امیر نے ہے کہا کہ اب یہ باتیں میڈیا میں آنی شروع ہو چکی ہیں کہ ریمنڈ ڈیوس کے دہشت گردوں سے رابطے تھے اور ملک کے اندر فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کرنے کے ساتھ ساتھ دوسری دہشت گردی کی کاروائیوں میں بھی ملوث ہو سکتا ہے


 لاہور:اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر پاکستانی قانون کے مطابق عمل درآمد کیا جائے، معاملات عدالتوں کے باہر طے کیے گئے تو انجام حکمرانوں کے لئے خطرناک ہوگا، ریمنڈ ڈیوس ایک امریکی جاسوس ہے ساری دنیا کا میڈیا اسے سی آئی اے کا ایجنٹ قرار دے رہا ہے مگر ہمارے حکمران اس کے لئے فرار کی راہیں تلاش کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 
انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس جیسے درجنوں اہلکار ملک اندر دندناتے پھر رہے ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا ہی نہیں۔ ملک کی سلامتی کو داﺅ پر لگا دیا گیا ہے۔ ڈرون حملوں میں پہلے سے زیادہ تیزی آ گئی ہے۔ محض چند ڈالروں کی لالچ میں حکمرانوں کی عقل پر پردہ پڑ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ باتیں میڈیا میں آنی شروع ہو چکی ہیں کہ ریمنڈ ڈیوس کے دہشت گردوں سے رابطے تھے اور ملک کے اندر فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کرنے کے ساتھ ساتھ دوسری دہشت گردی کی کاروائیوں میں بھی ملوث ہو سکتا ہے، لہٰذا ریمنڈ ڈیوس سے دہشت گردی ایکٹ کے تحت تحقیقات کی جائیں۔


خبر کا کوڈ: 59725

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/59725/ریمنڈ-ڈیوس-کے-معاملے-پر-پاکستانی-قانون-مطابق-عمل-درآمد-کیا-جائے-وسیم-اختر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org