QR CodeQR Code

بھارت مجبور ہو کر کشمیریوں کو حق خودارادیت دے گا، برجیس طاہر

5 Jan 2017 11:16

یوم حق خودارادیت کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں رائے شماری اور حق خودارادیت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے یوم حق خودارادیت کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں رائے شماری اور حق خودارادیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا منتظر ہے، بھارت ویسے تو دُنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا دعویٰ کرتا ہے لیکن وہ اپنے ہی قائدین کے کئے گئے وعدوں سے منحرف ہے۔ بھارت مجبور ہو کر کشمیریوں کو حق خودارادیت دے گا، پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔


خبر کا کوڈ: 597261

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/597261/بھارت-مجبور-ہو-کر-کشمیریوں-کو-حق-خودارادیت-دے-گا-برجیس-طاہر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org