QR CodeQR Code

سردار غلام صادق آئندہ الیکشن میں حصہ لینے گے

5 Jan 2017 11:36

سپریم کورٹ آزادکشمیر نے سابق اسپیکر قانون ساز اسمبلی کو نااہل قرار دینے سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ چیف جسٹس آزاد کشمیر سپریم کورٹ جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ سعید اکرم پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ نے سابق اسپیکر قانون ساز اسمبلی سردار غلام صادق کو نااہل قرار دینے سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اپیل منظور کر لی۔ سردار غلام صاد ق نہ صرف صادق اور امین قرار بلکہ آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔ چیف جسٹس آزاد کشمیر سپریم کورٹ جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ سعید اکرم پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ہائیکورٹ کو اس طرح کی رٹ کی سماعت اور فیصلہ کرنے کا اختیار نہ تھا۔ سپریم کورٹ نے آرڈیننس کو بھی آئین سے مغائر قرار دیا۔ ہائیکورٹ نے سردار بہادر خان کی درخواست پر 19جولائی 2016ء کو فیصلہ دیتے ہوئے سابق اسپیکر سردار غلام صادق کو نااہل قرار دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 597270

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/597270/سردار-غلام-صادق-آئندہ-الیکشن-میں-حصہ-لینے-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org