0
Thursday 5 Jan 2017 11:36

سردار غلام صادق آئندہ الیکشن میں حصہ لینے گے

سردار غلام صادق آئندہ الیکشن میں حصہ لینے گے
اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ نے سابق اسپیکر قانون ساز اسمبلی سردار غلام صادق کو نااہل قرار دینے سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اپیل منظور کر لی۔ سردار غلام صاد ق نہ صرف صادق اور امین قرار بلکہ آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔ چیف جسٹس آزاد کشمیر سپریم کورٹ جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ سعید اکرم پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ہائیکورٹ کو اس طرح کی رٹ کی سماعت اور فیصلہ کرنے کا اختیار نہ تھا۔ سپریم کورٹ نے آرڈیننس کو بھی آئین سے مغائر قرار دیا۔ ہائیکورٹ نے سردار بہادر خان کی درخواست پر 19جولائی 2016ء کو فیصلہ دیتے ہوئے سابق اسپیکر سردار غلام صادق کو نااہل قرار دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 597270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش