0
Thursday 5 Jan 2017 19:44

نیب قوانین کا جائزہ لینے کیلئے 20 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی گئی

نیب قوانین کا جائزہ لینے کیلئے 20 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی گئی
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نیب قانون کا جائزہ لینے کے لیے 20 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی تین ماہ میں نیب قانون کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پالیمانی کمیٹی میں زاہد حامد، عبدالقادر بلوچ، انوشہ رحمان شامل ہیں۔ عثمان ابراہیم، اویس لغاری، محمود بشیر ورک اور محسن رانجھا بھی کمیٹی کا حصہ ہونگے۔ نیب قانون کا جائزہ لینے والی کمیٹی میں نوید قمر، شاہ محمود قریشی، ایس اے اقبال قادری، نعیمہ کشور بھی شامل ہیں۔ صاحبزادہ طارق اللہ، آفتاب شیر پاؤ، فرحت اللہ بابر، مظفر شاہ سمیت سعود مجید، جاوید عباسی، اعظم سواتی، بیرسٹر سیف، داؤد اچکزئی بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ پارلیمانی کمیٹی نیب آرڈیننس 1999ء کا ازسرنو جائزہ لے گی۔ پارلیمانی کمیٹی کے ٹی او آرز بھی جاری کر دیے گئے۔ کمیٹی تین ماہ میں نیب قانون کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 597401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش