0
Thursday 5 Jan 2017 21:31

سی پی ایل سی نے کراچی پولیس کا کچا چٹھا کھول دیا

سی پی ایل سی نے کراچی پولیس کا کچا چٹھا کھول دیا
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں گزشتہ سال 19 ہزار سے زائد شہریوں سے بندوق کی نوک پر موبائل فون چھین لئے گئے، 22 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں اٹھالی گئیں، 2016ء میں اسٹریٹ کرائم 38 فیصد بڑھ گئے۔ سی پی ایل سی کے سربراہ زبیر حبیب نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گزشتہ سال موبائل فون چھیننے کی 19 ہزار 336 وارداتیں ہوئیں، موٹر سائیکل چوری کی 22 ہزار 358 شکایات درج کرائی گئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 24 فیصد زائد ہیں، تاہم گاڑی چوری یا چھینے جانے کی وارداتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔ دو ہزار سولہ میں شہر میں 419 افراد کو قتل کیا گیا جبکہ بھتے کی 106 شکایتیں موصول ہوئیں، گزشتہ سال بینک ڈکیتی کی 12 وارداتیں ہوئیں۔
خبر کا کوڈ : 597424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش