0
Thursday 5 Jan 2017 22:36

پنجاب حکومت 8 سال سے ڈاکٹروں اور مریضوں کیساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے، ڈاکٹر اسد معظم

پنجاب حکومت 8 سال سے ڈاکٹروں اور مریضوں کیساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے، ڈاکٹر اسد معظم
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف فیصل آباد کے صدر ڈاکٹر اسد معظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج کی بجائے موت اور دھکے ملتے ہیں۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت 8 سال سے ڈاکٹروں اور مریضوں سے ناروا سلوک کر رہی ہے، نام نہاد وزیراعلیٰ پچھلے دس سال سے پنجاب میں برسرِاقتدار ہیں، اپنے دور اقتدار میں انہوں نے ہسپتالوں میں سہولیات کیلئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے دھوکہ کرنے والے احتساب سے بچ نہیں سکتے، خوف سے بلدیاتی اداروں میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو اپنی مقبولیت کا اندازہ ہو گیا ہے، جعلی ترقی کے اعداد و شمار پیش کرنے والوں سے عوام آگاہ ہو چکے ہیں، انہیں آئندہ انتخابات میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 597434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش