0
Friday 6 Jan 2017 13:19

گلگت، منشیات کیخلاف قائم سپیشل فورس کی بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں معیاری شراب برآمد

گلگت، منشیات کیخلاف قائم سپیشل فورس کی بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں معیاری شراب برآمد
اسلام ٹائمز۔ گلگت میں منشیات کے خلاف قائم سپیشل فورس کی بڑی کارروائی کے دوران چین کے ایک شہری سے بھاری مقدار میں معیاری شراب برآمد کر لی۔ ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر جوٹیال تھانہ کے ایس ایچ او مرتضٰی شاہ اور ایس آئی پی محمد امین کی سربراہی میں جوٹیال تھانہ کے پولیس اہلکاروں نے مقامی ہوٹل پر چھاپہ مارا۔ چھاپے میں بھاری مقدار میں شراب برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزم ژہانگ سے 4 بوتل اعلٰی کوالٹی کی شراب اور 150 تھیلے کے ساتھ 12 ٹن بیئر برآمد کر لیا گیا۔ پولیس اہلکاروں نے مقدمہ نمبر 3/17 بجرائم 3/4 حکم امتناعی منشیات کے تحت کارروائی کرکے تھانے میں بند کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم ژہانگ شراب کی بھٹی کھلونے کی غرض سے اپنے ساتھ سامان بھی لے کر آیا تھا۔ اس موقع پر اے ایس پی گلگت اجمل راجپوت نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھاری مقدار میں شراب گلگت سمگل ہونا لمحہ فکریہ ہے اس بارے میں تحقیقات کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 597460
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش