QR CodeQR Code

کشمیری اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، نورین عارف

6 Jan 2017 12:57

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر سماجی بہبود کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرانے کے لئے اقدامات کرے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر سماجی بہبود آزادکشمیر نورین عارف نے کہا ہے کہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا، مضبوط و مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے۔ کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں حکومت پاکستان اور عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ کشمیری مائوں، بہنوں، بھائیوں اور نوجوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے آج تک تحریک آزادی کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرانے کے لئے اقدامات کرے، کشمیری اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔


خبر کا کوڈ: 597555

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/597555/کشمیری-اپنے-موقف-سے-پیچھے-نہیں-ہٹیں-گے-نورین-عارف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org