0
Friday 6 Jan 2017 18:37

کراچی، کشتی سے 1 ارب 20 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد

کراچی، کشتی سے 1 ارب 20 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد
اسلام ٹائمز۔ میری ٹائم سیکیورٹی اور پاکستان کسٹم نے مشترکہ کارروائی کرکے ایک ارب سے زائد مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 10 اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی کے مطابق یہ تین ماہ میں چوتھا بڑا اور سال کا پہلا سمندری آپریشن ہے، جس میں کشتی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی ڈیڑھ ٹن منشیات قبضے میں لے لی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اعلیٰ قسم کی منشیات بین الاقوامی سمندری راستے سے اسمگل کرنے کی اطلاعات تھیں، جسے افریقا کے راستے یورپ اور امریکا بھجوایا جانا تھا، تاہم میری ٹائم سیکیورٹی اور پاکستان کسٹم نے کراچی کے قریب کھلے سمندر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ منشیات لیکر جانے والی مشکوک کشتی کو جب رُکنے کا اشارہ کیا گیا، تو اس میں سوار اسمگلروں نے سمندر میں چھلانگ لگا دی، تاہم بروقت کارروائی میں 10 اسمگلروں کو گرفتار کرکے منشیات قبضے میں لے لی گئی ہے، جس کی مالیت ایک ارب 20 کروڑ روپے ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار اسمگلروں کو قانونی کارروائی کیلئے کسٹم انٹیلی جنس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 597619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش