0
Saturday 7 Jan 2017 09:59

لاہور، گلشن اقبال پارک خود کش حملے کے گرفتار ہونیوالے دونوں ملزمان مقابلے میں 4 ساتھیوں سمیت ہلاک

لاہور، گلشن اقبال پارک خود کش حملے کے گرفتار ہونیوالے دونوں ملزمان مقابلے میں 4 ساتھیوں سمیت ہلاک
اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور کے گلشن اقبال پارک میں ہونیوالے خودکش حملہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونیوالے دونوں دہشت گردوں نے پارک کی ریکی کی تھی۔ دہشت گرد شاہد اللہ اور خان زیب ریکی کرنے میں ملوث تھے اور گرفتار دہشت گردوں نے ناصر نامی خود کش حملہ آور کو گلشن اقبال پارک پہنچایا۔ واضح رہے گزشتہ سال 27 مارچ کو ہونے والے خودکش حملہ میں بچوں اور خواتین سمیت 72 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ گزشتہ شب سی ٹی ڈی لاہور ملزمان کو اسلحہ برآمدگی کیلئے شیخوپورہ لے جا رہی تھی کہ راستے میں ملزمان کے ساتھیوں نے چھڑانے کی کوشش کی تو سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 فرار ہو گئے۔ سکیورٹی اداروں نے فرار ہونیوالے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 597666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش