QR CodeQR Code

طاہر اشرفی کی امام کعبہ سے ملاقات، پاکستان میں سعودی مفادات کا تحفظ کرنے پر اعزازی شیلڈ دی گئی

6 Jan 2017 23:25

امام کعبہ کا پاکستان علماء کونسل کے حرمین شریفین کے تحفظ کے نام پر پاکستان میں سعودی مفادات کا تحفظ اور اس سے متعلق خدمات کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ علماء کونسل نے اسلام اور دفاع حرمین شریفین میں عظیم ترین خدمات سرانجام دی ہیں جن کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی ان دنوں سعودی عرب کے دورہ پر ہیں، جہاں انہوں نے امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس سے ملاقات کی، اس ملاقات کے دوران الشیخ عبدالرحمان السدیس نے پاکستان میں آل سعود حکومت کے مفادات کا بہترین انداز میں تحفظ کرنے پر مولانا طاہر اشرفی کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر امام کعبہ  نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑنے پر مبارکباد کے حق دار ہیں۔ دوران ملاقات پاکستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امام کعبہ کا پاکستان علماء کونسل کے حرمین شریفین کے تحفظ کے نام پر پاکستان میں سعودی مفادات کا تحفظ اور اس سے متعلق خدمات کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ علماء کونسل نے اسلام اور دفاع حرمین شریفین میں عظیم ترین خدمات سرانجام دی ہیں جن کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔


خبر کا کوڈ: 597678

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/597678/طاہر-اشرفی-کی-امام-کعبہ-سے-ملاقات-پاکستان-میں-سعودی-مفادات-کا-تحفظ-کرنے-پر-اعزازی-شیلڈ-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org