QR CodeQR Code

صدر زرداری سے ایم کیو ایم کے مذاکرات ختم، اہم فیصلے متوقع

16 Mar 2011 00:38

اسلام ٹائمز:ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے وفد کی صدر آصف علی زرداری سے ہونے والی ملاقات مثبت رہی، انہوں نے کہا کہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے


کراچی:اسلام ٹائمز- صدر آصف علی زرداری اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان مذاکرات ختم ہو گئے، گورنر، وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ رحمان ملک کچھ دیر بعد پریس کانفرنس میں مذاکرات کی تفصیل سے آگاہ کریں گے۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں متحدہ کے وفد نے بلاول ہاوٴس میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ وفد میں بابر خان غوری، ڈاکٹر صغیر احمد، رضا ہارون، وسیم آفتاب، سید سردار احمد اور دیگر رہنما شامل تھے۔ ایم کیو ایم کا وفد صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد گورنر ہاؤس روانہ ہو گیا۔ گورنر، وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ رحمان ملک کچھ دیر بعد پریس کانفرنس میں مذاکرات کی تفصیل سے آگاہ کریں گے ۔پریس کانفرنس میں اسمبلیوں کے بائیکاٹ کے خاتمے کا اعلان متوقع ہے۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق مذاکرات کے دوران صدر زرداری اور الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی۔ مذاکرات میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے وفد کی صدر آصف علی زرداری سے ہونے والی ملاقات مثبت رہی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 59769

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/59769/صدر-زرداری-سے-ایم-کیو-کے-مذاکرات-ختم-اہم-فیصلے-متوقع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org