0
Saturday 7 Jan 2017 09:27

کوہاٹ میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم 16 جنوری سے شروع ہوگی

کوہاٹ میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم 16 جنوری سے شروع ہوگی
اسلام ٹائمز۔ 16 جنوری سے شروع ہونیوالی 4 روزہ مہم میں کوہاٹ کے 5 سال سے کم عمر کے ہر بچے تک رسائی یقینی بناکر انٹی پولیو قطرے پلائے جائیںگے۔ کوہاٹ کے 33 یونین کونسلز میں 5 سال سے کم عمر کے ایک لاکھ 80 ہزار بچوں کو اینٹی پولیو قطرے پلائے جائینگے، جسکی مانیٹرنگ کے لئے 630 موبائل، 64 فکسڈ، 23 ٹرانزٹ اور 3 رومنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو اینٹی پولیو قطرے پلائیں گی۔ جسکی مانیٹرنگ کے لئے باقاعدہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ انٹی پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے 5 سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیوقطرے ضرور پلوائیں۔
خبر کا کوڈ : 597753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش