QR CodeQR Code

آزادکشمیر کو این ایف سی ایوارڈ میں شامل نہیں کیا گیا، لطیف اکبر

7 Jan 2017 11:15

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ لیگی حکومت 22 ارب روپے خسارہ کا ڈرامہ کر رہی ہے، ہماری حکومت خزانہ میں ایک ارب روپے چھوڑ کر رخصت ہوئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ اگر اوور ڈرافٹ 4 ارب سے ایک روپیہ بھی زیادہ ہو جائے تو سٹیٹ بینک تمام ادائیگیاں بند کر دیتا ہے۔ لیگی حکومت 22 ارب روپے خسارہ کا ڈرامہ کر رہی ہے، ہماری حکومت خزانہ میں ایک ارب روپے چھوڑ کر رخصت ہوئی تھی۔ موجودہ حکومت نے الیکشن سے قبل بیروزگاری دور کرنے کے بلند و بانگ دعوے کئے تھے لیکن جب اقتدار ملا تو انہوں نے روزگار چھیننا شروع کر دیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی دعوے بے بنیاد ہیں آزادکشمیر کو این ایف سی ایوارڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔


خبر کا کوڈ: 597784

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/597784/آزادکشمیر-کو-این-ایف-سی-ایوارڈ-میں-شامل-نہیں-کیا-گیا-لطیف-اکبر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org