0
Saturday 7 Jan 2017 16:44

ریجنٹ پلازہ آتشزدگی کیس، چالان میں حادثے کا ذمہ دار ہوٹل انتظامیہ قرار دیدیا گیا

ریجنٹ پلازہ آتشزدگی کیس، چالان میں حادثے کا ذمہ دار ہوٹل انتظامیہ قرار دیدیا گیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی پولیس نے گزشتہ ماہ نجی ہوٹل ریجنٹ پلازہ میں لگنے والی آگ اور اس کے نتیجے میں کئی افراد کی ہلاکت سے متعلق مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کر دیا ہے، جس میں واقعے کی ذمہ داری ہوٹل انتظامیہ پر عائد کی گئی ہے۔ تفصیلاتکے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی جنوبی کی عدالت میں نجی ہوٹل میں آتشزدگی سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے مقدمے کا چالان پیش کر دیا، جس میں حادثے کا ذمہ دار ہوٹل انتظامیہ کو قرار دیتے ہوئے ہوٹل مالکان سمیت 5 افراد کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ چالان میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل میں حفاظتی انتظامات انتہائی ناقص اور ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ناکافی تھے، ہوٹل کیلئے منظور شدہ حفاظتی اور ایمرجنسی پلان پر عمل نہیں کیا گیا، کچن کے اندر ہیٹ سینسر موجود نہیں تھے، ہوٹل میں گیس سپلائی اور اے سی سسٹم کی سپلائی بند کرنے کا انتظام نہیں تھا، ہوٹل کا فائر الارم سسٹم بھی مکمل کام نہیں کر رہا تھا، فائر اسکواڈ اور سیکیورٹی ٹیم بھی موقع پر موجود نہیں تھی، اس کے علاوہ ہوٹل انتظامیہ نے حادثے کی بروقت اطلاع نہیں دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے ایک نامور نجی ہوٹل میں آگ لگ گئی تھی، جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق، جبکہ بین الاقوامی کرکٹرز اور کئی غیر ملکیوں سمیت 70 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 597939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش