0
Wednesday 16 Mar 2011 10:06

الطا ف حسین کا فکر و فلسفہ اور نظریہ، آج بھی ملک بھر کے غریب و متوسط طبقے کیلئے امید کی آخری کرن ہے، مصطفی کمال

الطا ف حسین کا فکر و فلسفہ اور نظریہ، آج بھی ملک بھر کے غریب و متوسط طبقے کیلئے امید کی آخری کرن ہے، مصطفی کمال
کراچی:اسلام ٹائمز۔متحدہ قومی موومنٹ شاہ فیصل سیکٹر کے زیر اہتمام ایم کیو ایم کے ستائیسویں یوم تاسیس کے سلسلے میں "الطاف حسین کی شخصیت اور اٹھارہ مارچ کی اہمیت" کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد ہوا ،جس میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور سابق سٹی ناظم مصطفی کمال، نے خطاب کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خالد عمر، ارکان سندھ اسمبلی نشاط ضیاء قادری، ڈاکٹر ندیم مقبول، علیم الرحمان کے علاوہ کالجز کے طلباء نے بھی شرکت کی۔ سمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق سٹی ناظم مصطفی کمال نے کہ کہ اٹھارہ مارچ، انیس سو چوراسی کو قائد تحریک جناب الطاف حسین نے حق پرستی کی تحریک ایم کیو ایم کی بنیاد رکھی تھی اور جناب الطا ف حسین نے جو فکر و فلسفہ اور نظریہ اس تحریک کو دیا ہے وہ آج ملک بھر کے غریب و متوسط طبقے کیلئے امید کی آخری کرن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہ مارچ حق پرستی کی تحریک کے جنم کا دن ہے، جو جماعتیں اپنے قیام کے دن کو بھول جاتی ہیں اور اسے مناتی نہیں ہیں وہ تاریخ میں بھی زندہ نہیں رہتی ہیں، وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی نے کہا کہ اے پی ایم ایس او سے ایم کیو ایم اور پھر متحدہ قومی موومنٹ کا سفر طے کرنے والی جماعت آج ملک بھر میں چھا چکی ہے، نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور طلباء کو ملک و قوم کی بہتری کیلئے سیاسی جماعتوں میں سے ایسی جماعتوں کا غور و فکر کر کے انتخاب کرنا چاہئے جو نہ صرف ملک بلکہ اس کے عوام سے بھی مخلص ہو اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے عملی نوعیت کے اقدامات کرنے پر یقین رکھتی ہوں۔ رکن قومی اسمبلی محترمہ خوش بخت شجاعت نے کہا کہ اٹھارہ مارچ عزم اور اپنے عہد کی تجدید کرنے کا دن ہے۔ ایم کیو ایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قیام کے بعد جن کٹھن حالات اور مراحل کا اسے سامنا کرنا پڑا وہ حق پرستانہ جدوجہد کی پادش کا شاخسانہ تھا، آج اس جدوجہد کا حصہ ملک بھر کے غریب و متوسط طبقے کے عوام بن رہے ہیں اور انشاء اللہ ایک دن ضرور تحریک منزل پر پہنچے گی اور مظلوم قومیتوں کی ملک پر حکمرانی کا خواب ضرور پورا ہو گا۔
 
خبر کا کوڈ : 59807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش