QR CodeQR Code

کراچی میں شدید سردی کی لہر، درجہ حرارت 9 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

8 Jan 2017 18:53

محکمہ موسمیات سے وابستہ ماہر عبدالرشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج اتوار کی رات کراچی کا درجہ حرارت دس سے ساڑھے دس درجے سینٹی گریڈ تک ہو جائیگا، اسکی وجہ سردی کی لہر کا ایک نیا سسٹم ہے، جسکا اثر سندھ اور کراچی میں منگل تک رہیگا اور بدھ تک درجہ حرارت معمول پر آ جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں سردی کی لہر جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بھی سردی کی شدت میں اضافے کی نوید سنائی ہے، اور آج رات درجہ حرارت 10 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو چکا ہے، کوئٹہ اور قلات میں بھی درجہ حرارت منفی 8 تک پہنچ چکا ہے، کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد کراچی میں بھی سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت کم سے کم 9 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ آئندہ چند روز میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ کراچی میں محکمہ موسمیات سے وابستہ ماہر عبدالرشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بروز اتوار کی رات کراچی کا درجہ حرارت دس سے ساڑھے دس درجے سینٹی گریڈ تک ہو جائے گا۔ اس کی وجہ سردی کی لہر کا ایک نیا سسٹم ہے، جس کا اثر سندھ اور کراچی میں منگل تک رہے گا اور بدھ تک درجہ حرارت معمول پر آجائے گا۔


خبر کا کوڈ: 598303

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/598303/کراچی-میں-شدید-سردی-کی-لہر-درجہ-حرارت-9-ڈگری-تک-پہنچنے-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org