0
Sunday 8 Jan 2017 20:36

اسمبلی اراکین پر الزامات لگانیوالے رپورٹر کیخلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا، فیض اللہ فراق

اسمبلی اراکین پر الزامات لگانیوالے رپورٹر کیخلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا، فیض اللہ فراق
اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جی بی کے اراکین اسمبلی اور اراکین کونسل پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے والے رپورٹر شبیر سہام راہ فرار اختیار کر رہا ہے۔ رپورٹر نے گلگت میں کمیٹی کے سامنے آ کر پیش ہونے سے انکار کیا ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ رپورٹر نے گلگت بلتستان کے معزز اراکین اسمبلی اور کونسل پر ویمن ٹریفکنگ کا سنگین الزام بے بنیاد اور من گھڑت لگایا ہے۔ اراکین اسمبلی اور اراکین کونسل پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کیلئے ہوم سیکرٹری کی سربراہی میں ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی تھی، جس میں اعلٰی سکیورٹی اور حساس اداروں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ کمیٹی نے دو اجلاس کرنے کے بعد متعلقہ رپورٹر سے رابطہ کیا اور 28 دسمبر کو مذکورہ رپورٹر گلگت آکر کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کو کہا مگر رپورٹر نے بہانے بنا کر گلگت آنے سے مکمل انکار کر دیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے رپورٹر کو گلگت آنے کی معاونت اور سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی، مگر ان سب کی باوجود رپورٹر کمیٹی کے سامنے تاحال پیش نہیں ہوئے۔ جس کے بعد صوبائی حکومت نے ایک طرف سے اس معاملے میں معاونت کیلئے وفاقی وزارت داخلہ سے مدد طلب کیا ہے اور دوسری جانب رپورٹر کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ان سنگین الزامات کی مکمل تحقیقات تک صوبائی حکومت چین سے نہیں بیٹھی گی اور تمام تر حقائق قوم کے سامنے لائی گی۔

 
خبر کا کوڈ : 598312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش