0
Monday 9 Jan 2017 10:16

علی رضا طوری مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفر گڑھ کے آرگنائزر مقرر

علی رضا طوری مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفر گڑھ کے آرگنائزر مقرر
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفر گڑھ کی شوریٰ کا اجلاس جامع مسجد منڈا چوک مظفر گڑھ میں منعقد ہوا، جس میں مقامی تنظیمی افراد کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود علی رضا طوری اور صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع میں تنظیمی فعالیت کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ ایک ماہ کیلئے ضلع بھر میں تنظیم سازی کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی، جس میں علی رضا طوری کو آرگنائزر مقرر کیا گیا، جبکہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں مولانا عابد حسین، سید شفقت کاظمی، غلام شبیر بک، تفسیر خمینی، سید علی رضا شاہ، سید ارشد بخاری اور سید سجاد حسین باقری شامل ہیں۔ اس موقع پر علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علی رضا طوری اور سید عدیل عباس زیدی نے شرکائے اجلاس سے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 598321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش