0
Sunday 8 Jan 2017 23:30

آصف زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرنز کے صدر اور بلاول پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب

آصف زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرنز کے صدر اور بلاول پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب
اسلام ٹائمز۔ ضمنی انتخاب میں تیر کا نشان حاصل کرنے کیلئے اچانک پیپلز پارٹی کی تشکیل نو کر دی گئی، جس کے مطابق آصف زرداری پارٹی کے صدر اور بلاول بھٹو زرداری چیئرمین بن گئے۔ تفصیلات كے مطابق پاكستان پيپلز پارٹی اور پاكستان پيپلز پارٹی پارليمينٹيرنز کے عہديداران كے چناؤ كیلئے انٹرا پارٹی انتخابات بلاول ہاؤس کراچی ميں منعقد ہوئے، جس ميں بلاول بھٹو زرداری پاكستان پيپلز پارٹی كے چئيرمين، جبكہ آصف زرداری پاكستان پيپلز پارٹی پارليمينٹيرنز كے صدر منتخب ہوگئے۔ پاكستان پيپلز پارٹی كے انٹرا پارٹی انتخابات ميں نير بخاری سيكريٹری جنرل، حيدر زمان قريشی فنانس سيكريٹری اور چوہدری منظور احمد پارٹی كے سيكريٹری اطلاعات منتخب ہوئے، تمام عہديداران كو چار سال كیلئے منتخب كيا گيا ہے۔ پاكستان پيپلز پارٹی پارليمنٹيرنز كے انٹرا پارٹی انتخابات ميں ديگر عہديداران ميں فرحت اللہ بابر سيكريٹری جنرل، سليم مانڈوی والا فنانس سيكريٹری، جبكہ مولا بخش چانڈيو سيكريٹری اطلاعات منتخب ہوئے، جبکہ منتخب ہونے والے تمام ارکان کی مدت 4 سال ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 598342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش