0
Monday 9 Jan 2017 11:20

تارکین وطن کو کشمیریوں کا مقدمہ لڑنا چاہئے، مسعود خان

تارکین وطن کو کشمیریوں کا مقدمہ لڑنا چاہئے، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان ایک مرتبہ پھر کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لئے غیر باشندہ لوگوں کو بسا رہا ہے یہ سوچی سمجھی سازش ہے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال نہایت خراب ہے، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں مگر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم رکوانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں اجاگر کرنے پر غوروخوض کر رہی ہے۔ آزادکشمیر، پاکستان کے عوام اور تارکین وطن کو کشمیریوں کا مقدمہ لڑنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت صنعتی زون بنائے جائینگے جن میں سے ایک بھمبر میں بنے گا، سی پیک منصوبہ سے علاقہ میں بڑی تبدیلی آئے گی، ریاستی اور حکومتی وسائل کا غلط استعمال نہیں ہونے دینگے، احتساب بیورو کو موثر بنانے کیلئے قانون سازی کی جا رہی ہے، بھمبر کے لوگ مجھے کشمیر کونسل میں اپنا نمائندہ سمجھیں تمام مسائل حل کرانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ قبل ازیں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے سردار مسعود خان نے کہا کہ خود کفالت کا نظام قائم کرنے کی ضرورت ہے، پن بجلی پیدا کر کے خود کفیل ہو سکتے ہیں۔ تعلیم کے معیار میں ہم بہت پیچھے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 598390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش