QR CodeQR Code

احسن اقبال کی راجہ فاروق سے ملاقات

9 Jan 2017 11:29

مظفرآباد میں ہونے والی ملاقات میں آزادکشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، سی پیک میں آزادکشمیر کی شمولیت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق خان سے وفاقی وزیر احسن اقبال نے ملاقات کی، جس میں آزادکشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، سی پیک میں آزادکشمیر کی شمولیت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سی پیک میں شمولیت سے آزادکشمیر کے اندر خوشحالی آئے گی، آزادکشمیر کی ترقی اور خوشحالی ہماری پہلی ترجیح ہے۔ قبل ازیں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ فاروق نے کہا کہ عوام کی انصاف تک رسائی یقینی بنانا ترجیح ہے معاشی سطح پر خود کفالت کی منزل حاصل کرنے کے لیے منصوبہ بندی کر رکھی ہے، ریاست کو قدرت نے بے پناہ وسائل سے نوازا ہے، آزادکشمیر میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا کئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 598392

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/598392/احسن-اقبال-کی-راجہ-فاروق-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org