0
Monday 9 Jan 2017 11:29

احسن اقبال کی راجہ فاروق سے ملاقات

احسن اقبال کی راجہ فاروق سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق خان سے وفاقی وزیر احسن اقبال نے ملاقات کی، جس میں آزادکشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، سی پیک میں آزادکشمیر کی شمولیت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سی پیک میں شمولیت سے آزادکشمیر کے اندر خوشحالی آئے گی، آزادکشمیر کی ترقی اور خوشحالی ہماری پہلی ترجیح ہے۔ قبل ازیں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ فاروق نے کہا کہ عوام کی انصاف تک رسائی یقینی بنانا ترجیح ہے معاشی سطح پر خود کفالت کی منزل حاصل کرنے کے لیے منصوبہ بندی کر رکھی ہے، ریاست کو قدرت نے بے پناہ وسائل سے نوازا ہے، آزادکشمیر میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 598392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش