0
Monday 9 Jan 2017 16:59

پنجاب میں 300 دہشتگردوں کو مقابلوں میں مارا گیا ہے، رانا ثناءاللہ کا دعویٰ

پنجاب میں 300 دہشتگردوں کو مقابلوں میں مارا گیا ہے، رانا ثناءاللہ کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں 2008ء سے سیاسی بھرتیاں نہیں کی گئیں۔ قوم کو فرسودہ نظام سے نجات دلائیں گے اور سائنسی بنیادوں پر تفتیشی نظام سے رشوت کی لعنت سے چھٹکارا حاصل ہو گا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ محکمہ پولیس میں 2008ء سے سیاسی بھرتیاں نہیں کی گئیں اور تمام بھرتیاں پبلک سروس کمیشن کے تحت ہو رہی ہیں۔ لوگوں کو فرسودہ نظام اور تھانہ کلچر نجات دلائیں گے اور رشوت کے خاتمے کیلئے فرنٹ ڈیسک کا دائرہ کار پورے پنجاب میں بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سائنسی بنیادوں پر تفتیشی نظام سے رشوت کی لعنت سے چھٹکارا حاصل ہو گا جبکہ تفتیشی رپورٹ تبدیل کرنے کے عمل کا بھی خاتمہ کیا گیا ہے۔ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کیخلاف ضرب عضب میں فورسز نے بھرپور کام کیا جبکہ سی ٹی ڈی دہشتگردی کیخلاف موثر قوت کے طور پر سامنے آئی جس نے پنجاب میں بھی بھرپور کارروائیاں کی ہیں اور پنجاب میں تقریباً 300 دہشتگرد مقابلوں میں مارے گئے۔ وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے کاﺅنٹر ٹیررازم فورس قائم کی ہے جبکہ پنجاب میں قائم ہونیوالی فرانزک لیبارٹری سے چاروں صوبوں کی لاء انفورسمنٹ ایجنسیز رابطے میں ہیں اور فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رشوت کے خاتمے کیلئے ہی تھانوں میں فرنٹ ڈیسک نظام متعارف کرایا گیا جس کا دائرہ کار صوبے بھر میں پھیلا جائے گا اور پیسے لے کر کسی کو چھوڑنے اور پکڑنے کا سلسلہ بھی بند ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 598507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش