QR CodeQR Code

پاکستان میں انتہاپسندی مخالف سماجی رہنما اور دانشور اغوا ہو رہے ہیں، نفیسہ شاہ

9 Jan 2017 17:12

اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے انسانی حقوق سیل کی مرکزی کوآرڈینیٹر نے کہا کہ نواز حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدآمد اور دہشتگردوں کو سزائیں دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، سماجی رہنماؤں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ نواز حکومت یا تو اس سے بے خبر ہے یا تو انہیں تحفظ دینے سے قاصر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے انسانی حقوق سیل کی مرکزی کوآرڈینیٹر اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے ملک میں کچھ دنوں سے سیاسی کارکنان، اسکالرز اور بلاگرز کی بڑھتی ہوئی گمشدگی پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے، سلمان حیدر کے ساتھ تین دیگر بلاگرز اور کارکنان بھی سندھ اور بلوچستان کے متعدد سیاسی کارکنان کی طرح گمشدہ ہیں۔ اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کی خاتون رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو اس معاملے پر اپنی صفائی دینی چاہیے اور گمشدہ کارکنان کی جلد بازیابی کیلئے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات کو بھی ہمیں جواب دینے ہونگے، کیونکہ ان کے بلاگز بھی ہٹائے گئے ہیں۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ بدقسمتی سے نواز حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدآمد اور دہشتگردوں کو سزائیں دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، تعجب کی بات ہے کہ پاکستان میں انتہاپسندی کے خلاف مقابلہ کرنے والے سماجی رہنما اور دانشور اغوا ہو رہے ہیں، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ نواز حکومت یا تو اس سے بے خبر ہے یا تو انہیں تحفظ دینے سے قاصر ہے۔


خبر کا کوڈ: 598516

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/598516/پاکستان-میں-انتہاپسندی-مخالف-سماجی-رہنما-اور-دانشور-اغوا-ہو-رہے-ہیں-نفیسہ-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org