QR CodeQR Code

بنوں، پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق، حملہ آور جوابی فائرنگ سے ہلاک

9 Jan 2017 23:46

پولیس کے مطابق پیر کو تھانہ ٹاون شپ کی پولیس موبائل پر مسلح افراد کی جانب سے اس وقت فائرنگ کی گئی جب موبائل علاقے میں معمول کے گشت پر تھی۔


اسلام ٹائمز۔ بنوں میں موبائل پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا، جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان مارے گئے۔ پولیس کے مطابق پیر کو تھانہ ٹاون شپ کی پولیس موبائل پر مسلح افراد کی جانب سے اس وقت فائرنگ کی گئی جب موبائل علاقے میں معمول کے گشت پر تھی۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو ہلاک کردیا۔ پولیس اہلکار اور دونوں ملزمان کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 598603

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/598603/بنوں-پولیس-موبائل-پر-فائرنگ-سے-ایک-اہلکار-جاں-بحق-حملہ-آور-جوابی-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org