0
Tuesday 10 Jan 2017 21:09

طیبہ کے جسم پر 11 بڑے اور درجن سے زائد چھوٹے زخم ہیں، میڈیکل رپورٹ

طیبہ کے جسم پر 11 بڑے اور درجن سے زائد چھوٹے زخم ہیں، میڈیکل رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل سیشن جج کے گھر میں تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن طیبہ کی میڈیکل رپورٹ ضلعی انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی جو بدھ کو سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی، رپورٹ کے مطابق بچی کے جسم پر 11 بڑے اور درجن سے زائد چھوٹے زخم موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، ایڈیشنل سیشن جج کے گھر میں تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن بچی طیبہ کی میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیبہ کے جسم پر 11 بڑے اور درجن سے زائد چھوٹے زخم ہیں، طیبہ کی کمر پر استری سے جلائے جانے کے 10 نشانات ہیں، بچی کی دائیں آنکھ اور کنپٹی پر بھی تشدد کے گہرے زخم موجود ہیں جبکہ طیبہ کا دماغی توازن درست ہے لیکن وہ دباؤ کا شکار ہے تاہم اس کی ذہنی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق طیبہ کی دائیں کنپٹی پر موجود زخم گرنے سے نہیں بلکہ تشدد سے آیا، آنکھ جو جسم کا نازک ترین حصہ سمجھی جاتی ہے وہاں بھی بھنوؤں کے قریب ایک زخم موجود ہے جبکہ چہرے کی دائیں طرف زخموں کے کئی نشانات کی تصدیق بھی ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 598919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش