0
Tuesday 10 Jan 2017 22:19

وزیراعظم جلد ہی قبائلیوں کو ایف سی آر کے خاتمے کی نوید سنائیں گے، امیر مقام

وزیراعظم جلد ہی قبائلیوں کو ایف سی آر کے خاتمے کی نوید سنائیں گے، امیر مقام
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں مسلم لیگ (ن) کے فاٹا سے تعلق رکھنے والے کارکنان کا کنونشن منعقد ہوا۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنماء امیر مقام نے عمران خان اور پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی تقریروں کی وجہ سے بار بار نااہل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نون لیگ صوبے اور فاٹا کی عوام کو کبھی مایوس نہیں کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم جلد ہی قبائلیوں کو ایف سی آر کے خاتمے کی نوید سنائیں گے۔ مولانا فضل الرحمٰن اور محمود خان اچکزئی فاٹا کی ترقی میں رکاوٹ بننے کی بجائے بہتر تجاویز دے سکتے ہیں۔ امیر مقام کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے اور اس کے ناراض رہنماء اب مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت ناکام ہو چکی ہے۔ کنونشن کے شرکاء نے اعلان کیا کہ ایف سی آر کے خلاف دھرنے یا جلسے اب پشاور کی بجائے فاٹا میں منتخب پارلیمنٹیرینز کے گھروں کے سامنے ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 598930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش