QR CodeQR Code

بحرین میں فوج بھیجنے والے صدام حسین کے انجام سے عبرت حاصل کریں، احمدی نژاد

16 Mar 2011 16:08

اسلام ٹائمز: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے سعودی عرب کی جانب سے بحرین میں فوج بھیجنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ صدام حسین کے انجام سے عبرت حاصل کریں۔


اسلام ٹائمز- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے سعودی عرب کی جانب سے بحرین میں ہزارون فوجی اور ٹینک بھیجے جانے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں بھی صدام حسین جیسے حکمران گزرے ہیں جنہوں نے اپنے ہمسایہ ممالک پر لشکرکشی کی، موجودہ حکمرانوں کو انکے انجام سے عبرت حاصل کرنی چاہئے۔
صدر محمود احمدی نژاد نے بحرینی حکومت کی جانب سے اپنے عوام کے مقابلے میں صف آرائی کو غیرانسانی اور پست حرکت قرار دیا اور بحرینی حکمرانوں کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر تم اپنے عوام کی اکثریت کی مخالفت کرو گے تو کس پر حکومت کرو گے؟۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے تاکید کی کہ تاریخ اس بات پر گواہ ہے کہ جو حکومت بھی اپنی عوام کے سامنے بندوقوں اور ٹینکوں کے ذریعے کھڑی ہوئی اس نے اپنی ہی نابودی کی راہ ہموار کی اور بحرین کی حکومت بھی اسی انجام سے دوچار ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 59901

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/59901/بحرین-میں-فوج-بھیجنے-والے-صدام-حسین-کے-انجام-سے-عبرت-حاصل-کریں-احمدی-نژاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org