QR CodeQR Code

کشمیر میں جاری ظلم پر عالمی برادری کی خاموشی معنی خیز ہے، کامران مائیکل

11 Jan 2017 11:32

اسلام آباد میں یورپی یونین کے سفیر کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں اور ظلم روکنے میں ناکام رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور ظلم روکنے میں کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں یورپی یونین کے سفیر جین فرانسیکوس کی قیادت میں یورپی یونین کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل حسن منگی اور وزارت انسانی حقوق کے دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر میں جاری ظلم پر عالمی برادری کی خاموشی معنی خیز ہے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے میں امن و استحکام اور خاص کر انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کیلئے مختلف امور زیر بحث آئے۔


خبر کا کوڈ: 599049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/599049/کشمیر-میں-جاری-ظلم-پر-عالمی-برادری-کی-خاموشی-معنی-خیز-ہے-کامران-مائیکل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org