0
Wednesday 11 Jan 2017 11:38

سی پیک منصوبہ کے تحت بھمبر پاکستان کا صنعتی زون بنے گا، مسعود خان

سی پیک منصوبہ کے تحت بھمبر پاکستان کا صنعتی زون بنے گا، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں ایٹمی قوتیں ہیں جو جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے مسئلہ کشمیر کی وجہ سے دونوں ممالک میں شدید کشیدگی کی فضا پائی جا رہی ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر 70 سال سے ناجائز اور غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر کے حالات کے تناظر میں وہاں غیرجانبدار کمیشن بھیجیں جو کشمیریوں پرڈھائے جانے والے مظالم کا جائزہ لے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کے نئے صدر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کردار ادا کرنے کا اراہ رکھتے ہیں ان سے بہتری کی توقعات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کیلئے ذرائع ابلاغ کا درست استعمال کرنا چاہئے، حکومت وزیراعظم راجہ فاروق خان کی قیادت میں تحریک آزادی کشمیر، گڈگورننس کے قیام اور خطہ کی معاشی و اقتصادی ترقی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مانسہرہ مظفرآباد اور مظفرآباد میرپور ایکسپریس وے بنے گی۔ سی پیک منصوبہ کے تحت بھمبر پاکستان کا صنعتی زون بنے گا۔ سی پیک منصوبہ کے باعث خطہ میں معاشی و اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ روزگار کی نئی راہیں کھلیں گی۔
خبر کا کوڈ : 599054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش