0
Wednesday 16 Mar 2011 17:17

مردان، پولیس مقابلے میں 2 افسران جاں بحق، 4 ملزمان مارے گئے

مردان، پولیس مقابلے میں 2 افسران جاں بحق، 4 ملزمان مارے گئے
مردان:اسلام ٹائمز۔ مردان میں فاطمہ روڈ پر پولیس وین پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس افسران جاں بحق جبکہ مقابلے میں 4 ملزمان مارے گئے۔ فاطمہ روڈ پر مسلح افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں ایس ایچ او مظہر شاہ اور اے ایس آئی مختیار خان موقع پر جاں بحق، جبکہ کانسٹیبل عابد خان زخمی ہو گئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے مسلح ملزمان کے خلاف آپریشن شروع کر دیا اور فائرنگ کے تبادلے میں چار ملزمان مارے گئے۔ پولیس مقابلے میں تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 59909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش