QR CodeQR Code

کراچی سرکلر ریلوے کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، ناصر حسین شاہ

11 Jan 2017 20:53

سندھ سیکرٹریٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ سرکلر ریلوے روٹ پر تجاوزات خالی کردو نہیں تو جیل کی ہوا کھانے کے لئے تیار ہوجاؤ، ریلوے کی 43 کلومیٹر روٹ میں سے 8 کلومیٹر پر قبضہ ہے، تاہم اب سیاسی مداخلت بھی آڑے نہیں آئے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سرکلر ریلوے کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ سندھ سیکرٹریٹ میں سرکلر ریلوے کے حوالے وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے قبضہ مافیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سرکلر ریلوے روٹ پر تجاوزات خالی کردو نہیں تو جیل کی ہوا کھانے کے لئے تیار ہوجاؤ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی 43 کلومیٹر روٹ میں سے 8 کلومیٹر پر قبضہ ہے، تاہم اب سیاسی مداخلت بھی آڑے نہیں آئے گی۔ واضح رہے کہ اس منصوبے کے قبضہ شدہ فاصلے پر 4600 چھوٹے بڑے یونٹس تعمیر ہیں، جن میں رہائش پذیر ہزاروں لوگوں کو پہلے بھی کئی مرتبہ نوٹسز جاری کئے جاچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 599240

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/599240/کراچی-سرکلر-ریلوے-کی-راہ-میں-کوئی-رکاوٹ-برداشت-نہیں-جائے-گی-ناصر-حسین-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org