0
Wednesday 11 Jan 2017 22:41

کرک پولیس کیجانب سے ملزم کو کتا، گدھا اور مرغ کی آواز نکالنے پر مجبور کرنے پر آئی جی کا نوٹس

کرک پولیس کیجانب سے ملزم کو کتا، گدھا اور مرغ کی آواز نکالنے پر مجبور کرنے پر آئی جی کا نوٹس
اسلام ٹائمز۔ آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی نے کرک پولیس کی جانب سے ملزم کو کتا، گدھا اور مرغ کی آواز نکالنے پر مجبور کرنے پر نوٹس لے لیا ہے۔ آئی جی پولیس نے واقعہ پر سخت نوٹس لیتے ہوئے 3 ذمہ دار اہلکاروں کو معطل کرنے اور تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں کرک پولیس کی جانب سے ملزم کو سخت سردی میں برہنہ کرکے صحن میں ہتھکڑیاں لگا کر رکھا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزم کیساتھ وحشیانہ سلوک کرنے کے ساتھ ملزم کو کتا، گدھا اور مرغ کی آواز نکالنے پر مجبور کیا جاتا رہا ہے۔ ملزم قتل اور مختلف وارداتوں میں ملوث ہے۔
خبر کا کوڈ : 599264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش