QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم ضلع مظفر گڑھ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس، تنظیم سازی کیلئے لائحہ عمل طے کیا

11 Jan 2017 23:13

اجلاس کے دوران ضلع مظفر گڑھ میں تنظیم کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ ایک ماہ کے دوران ضلع بھر میں تنظیم سازی کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفر گڑھ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس قصبہ گجرات میں منعقد ہوا، جس میں آرگنائزر علی رضا طوری اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی، علاوہ ازیں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ضلع مظفر گڑھ میں تنظیم کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ ایک ماہ کے دوران ضلع بھر میں تنظیم سازی کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس کے دوران طے پایا کہ 29 جنوری کو ملتان میں منعقد ہونے والی تنظیمی و تربیتی ورکشاپ میں ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی شرکت کرے گی اور بعدازاں 12 فروری کو ضلعی شوریٰ کے اجلاس کو بھرپور طریقہ سے کامیاب بنایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 599271

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/599271/ایم-ڈبلیو-ضلع-مظفر-گڑھ-کی-ا-رگنائزنگ-کمیٹی-کا-اجلاس-تنظیم-سازی-کیلئے-لائحہ-عمل-طے-کیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org