0
Thursday 12 Jan 2017 13:39

کراچی میں مزید ایک ماہ موسم سرد رہنے کی پیش گوئی

کراچی میں مزید ایک ماہ موسم سرد رہنے کی پیش گوئی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی ہے، جبکہ کراچی میں کل اور پرسوں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک فعال سلسلہ جمعہ کے روز بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا، جس کی وجہ سے بلوچستان میں جمعہ سے اتوار کے دوران اکثر مقامات پر بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی مزید ایک ماہ موسم سرد رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں چند مقامات پر کل اور پرسوں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی پنجاب میں بھی اتوار سے بدھ کے دوران کہیں کہیں بارش کا امکان ہے، جبکہ خیبر پختونخوا، فاٹا اور گلگت بلتستان میں ہفتہ سے بدھ کے دوران کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر مزید چند روز جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 599400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش