QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کے عوام مسلم لیگ (ن) کی حکومتی کارکردگی سے مطمئن ہیں، جعفراللہ

12 Jan 2017 14:00

گلگت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ایک سال 6 ماہ کی قلیل مدت میں جتنا کام کیا ہے اس کی مثال گلگت بلتستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان جعفراللہ خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام مسلم لیگ (ن) کی حکومتی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ سابقہ حکومت کے ادوار میں علاقے میں بدامنی، لاقانونیت، میرٹ کی پامالی اور اقربا پروری عام تھی۔ 2015ء کے انتخابات میں جی بی کے عوام نے سابقہ حکومت کی بیڈگورننس کو مسترد کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ مسلم لیگ نون کی حکومت نے آتے ہی امن عامہ کی بگڑی ہوئی صورت حال کی طرف توجہ دی۔ اس کے علاوہ بجلی کے بحران، ایجوکیشن، ہیلتھ و دیگر عوامی فلاح و بہبود کے کاموں اور میگا پراجیکٹس پر کام کام کیا۔ ساتھ ہی سی پیک میں نمائندگی، آئینی حقوق اور جی بی کے عوام میں پائی جانے والی مایوسی و احساس محرومی کو کسی حد تک ختم کیا۔ گلگت میں نو گو ایریاز اور نفرتوں کو ختم کیا ۔ گلگت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ایک سال 6 ماہ کی قلیل مدت میں جتنا کام کیا ہے اس کی مثال گلگت بلتستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔


خبر کا کوڈ: 599406

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/599406/گلگت-بلتستان-کے-عوام-مسلم-لیگ-ن-کی-حکومتی-کارکردگی-سے-مطمئن-ہیں-جعفراللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org