QR CodeQR Code

سابق سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی عبدالاکبر خان انتقال کرگئے

12 Jan 2017 16:20

مرحوم کے خاندان کی جانب سے وفات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ آج مردان میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم عبدالاکبر خان پانچ مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی عبدالاکبر خان انتقال کر گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کے پی کے اسمبلی کے سابق سپیکر عبدالاکبر خان طویل علالت کے بعد اسپتال میں انتقال کر گئے۔ مرحوم عارضہ قلب اور معدے کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کے خاندان کی جانب سے وفات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ آج مردان میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم عبدالاکبر خان پانچ مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 599413

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/599413/سابق-سپیکر-خیبر-پختونخوا-اسمبلی-عبدالاکبر-خان-انتقال-کرگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org