0
Thursday 12 Jan 2017 15:51

مجلس وحدت مسلمین کا گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

مجلس وحدت مسلمین کا گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ احمد اقبال رضوی، سید ناصر شیرازی، علامہ مختار امامی سمیت دیگر عہدیدران نے گورنر سندھ و سابق چیف جسٹس آف پاکستان سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت مخالف قوتوں کے خلاف مرحوم کے جرات مندانہ کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔ انہوں نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری کی اور قانون و انصاف کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لئے قابل قدر خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 599418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش