QR CodeQR Code

بلدیہ فیکٹری کیس، مرکزی ملزم عبدالرحمان بھولا اپنے سابقہ اعترافی بیان سے مکر گیا

12 Jan 2017 18:23

عدالت میں صحافی کے سوال پر عبدالرحمان بھولا نے کہا کہ اس نے کوئی اعترافی بیان نہیں دیا، صحافی کے اسرار پر بھولا نے انکار میں سر ہلا دیا، اس سے جب اگلا سوال کیا گیا کہ تمہارا اعترافی بیان عدالت میں ہوا ہے، تو ملزم کا کہنا تھا کہ مجھ پر دباؤ تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے اہم اور مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا اپنے سابقہ اعترافی بیان سے مکر گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر عبدالرحمان عرف بھولا سے جب صحافی نے سوال کیا، تو وہ اپنے سابقہ اعترافی بیان سے مکر گیا۔ ملزم نے کہا کہ اس نے کوئی اعترافی بیان نہیں دیا۔ صحافی کے اسرار پر بھولا نے انکار میں سر ہلا دیا۔ اس سے جب اگلا سوال کیا گیا کہ تمہارا اعترافی بیان عدالت میں ہوا ہے، تو ملزم کا کہنا تھا کہ مجھ پر دباؤ تھا۔ اس موقع پر عبدالرحمان عرف بھولا کے چہرے پر سختی واضح طور پر دیکھی جا سکتی تھی۔ واضح رہے کہ عبدالرحمان عرف بھولا نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ اس نے بلدیہ فیکٹری میں آگ ایم کیو ایم کی اس وقت کی کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کے کہنے پر لگائی تھی، عبدالرحمان اس وقت ایم کیو ایم بلدیہ کا سیکٹر انچارج تھا۔


خبر کا کوڈ: 599489

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/599489/بلدیہ-فیکٹری-کیس-مرکزی-ملزم-عبدالرحمان-بھولا-اپنے-سابقہ-اعترافی-بیان-سے-مکر-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org