0
Thursday 12 Jan 2017 19:18

طالبان ہمارے بچے ہیں، مولانا سمیع الحق

طالبان ہمارے بچے ہیں، مولانا سمیع الحق
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ طالبان ہمارے بچے ہیں۔ افغانستان میں جہاد کرنے والے طالبان پر ہمیں فخر ہے۔ پشاور پردہ باغ میں تحفظ علماء و مدارس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت بہت ہی نازک دور سے گزر رہا ہے۔ جمعیت کا مقصد اقتدار میں آنا نہیں بلکہ دین کا نفاذ ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ طالبان ہمارے بچے ہیں، افغانستان میں جہاد کرنے والے طالبان پر ہم فخر کرتے ہیں۔ روس کی شکست مدرسہ حقانیہ کی مرہون منت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف کبھی وزارت اور اقتدار نہیں رہا، اس کے باوجود بہت سے ساتھی بغیر بتائے ساتھ چھوڑ گئے۔ یہ حقانیہ کی برکات اور کاوشیں تھی کہ سویت یونین کو ٹکڑے ٹکرے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی کو 85 سال کی سزا پر حکومتی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔
خبر کا کوڈ : 599511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش