0
Thursday 12 Jan 2017 22:41

ایران سے پابندیاں ہٹنے تک پاک ایران گیس پائپ لائن بننا ممکن نہیں، شاہد خاقان عباسی

ایران سے پابندیاں ہٹنے تک پاک ایران گیس پائپ لائن بننا ممکن نہیں، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ابھی تک ایران پر پابندیاں پوری طرح نہیں اٹھائی گئیں، مکمل پابندیاں ہٹنے تک ایران پاکستان گیس پائپ لائن بننا ممکن نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پابندیاں ہٹنے تک اس منصوبے کے لیے پیسے حاصل کرنا ممکن نہیں، اگر منصوبہ شروع ہوا اور پھر پابندی عائد کی گئی تو مسئلہ ہوگا۔ واضح رہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ کئی سالوں سے التواء کا شکار ہے، برادر اسلامی ملک ایران نے اپنے حصہ کا کام مکمل کرلیا ہے، تاہم پاکستان کی جانب سے لیت و لال سے کام لیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 599552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش